غریب رو رہے ہیں، ٹیکس لگا کے عوام کو پاگل کر دیا ہے: بلال قریشی

پاکستانی اداکار بلال قریشی نے شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بھاری بلوں کے بعد بھاری بھرکم ٹیکس عائد کرنے کے سبب حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے حکومت پر برس پڑے۔

بلال قریشی نے حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عوام کی داد رسی کی اور شدید گرمی میں طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھاری بجلی کے بلوں سے پریشان عوام پر ٹیکس کا اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ہر سال گرمی میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بل، غریب لوگ رو رہے ہیں لیکن آپ لوگوں نے ٹیکس لگا لگا کے عوام کو پاگل کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا سامنا ہے، کئی علاقوں میں ٹینکر مافیا کا راج ہے، ایسے میں وہ افراد جو زیر زمین پانی استعمال کرتے ہیں ان پر میٹر لگا کر پیسے وصول کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں