غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے قائم عارضی جیٹی خراب موسم کے باعث ہٹا دی گئی۔
امریکی حکام کے مطابق غزہ میں جیٹی دوبارہ امداد شروع ہونے پر لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر اور قطر کی مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع کی مذمت کی ہے۔
اسرائیلی منصوبے میں فلسطینی اتھارٹی کے خلاف اقدامات اور ہزاروں نئے ہاؤسنگ یونٹس کے لیے ٹینڈرز کا اجراء بھی شامل ہے۔