واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ میں شرکت کیلئےامریکا کے دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 19 فروری کو ہونے والے افتتاحی اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف امریکی قیادت اور اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جہاں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 20 فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف کو بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

