غزہ جنگ بندی مذاکرات میں خلا برقرار ہے، جان کربی

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات میں خلا برقرار ہے۔

جان کربی کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ امید ہے جنگ بندی معاہدے کے خلا جلد پُر کیے جاسکیں گے۔ غزہ جنگ بندی، یرغمالی رہائی معاہدے کے لیے پہلے سے زیادہ قریب ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ امریکا میں مظاہروں کی فنڈنگ، حوصلہ افزائی ایران کی طرف سے ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے۔

جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ صدر بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ میں جنگ کیسے ختم کرنی ہے پر بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں