غزہ متاثرین کیلئے مصر میں ہسپتال کی تعمیر کیلئے مانچسٹر میں فنڈ ریزنگ تقریب

غزہ متاثرین کے علاج معالجے اور بروقت صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مصر کے بارڈر پر ہسپتال کی تعمیر کیلئے مانچسٹر میں فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا.غزہ کے متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مانچسٹر میں فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا.

تقریب کاآغاز معروف قاری قرآن شیخ مشاری الفاسے نے اپنے خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن مجید سےکیا.مقررین حاجی عبدالرزاق ساجد صدف جاوید اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں لاکھوں متاثرین علاج معالجے کیلئے ہماری امداد کے منتظر ہیں .

مختلف بیماریوں میں مبتلا خواتین بچوں اور بوڑھوں کے علاج سمیت زخمیوں کی طبعی امداد کیلئے مصر کے بارڈر پر تمام سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے.

انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں آباد تمام کمیونٹیز کے تعاون کے بغیر ہسپتال کی تعمیر ممکن نہیں تمام ڈونرز کے شکر گزار ہیں جنھوں نے روز اول سے غزہ کے متاثرین کی مدد کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کیا.تقریب میں موجود شرکاء نے بڑی تعداد میں عطیات دیئے.اختتام پر فلسطین جموں کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی.

اپنا تبصرہ لکھیں