لیبر پارٹی کی رہنما شبانہ محمود نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی ظلم دیکھ کر ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں قتل غارت پر کمیونٹی کے جذبات سے آگاہ ہوں، لیبر پارٹی فلسطین کے مسئلے کا طویل المدت حل چاہتی ہے۔
شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ لیبر حکومت بنی تو سیکریٹری خارجہ ترجیحی بنیادوں پر امن کے لیے کوششیں کریں گے۔
آزاد امیدوار بیرسٹر محمد حفیظ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سر کیئر اسٹارمر کا فلسطینیوں کا پانی و بجلی بند کرنے کا بیان حیران کن تھا۔
برطانوی سابق رکنِ پارلیمنٹ طاہر علی نے کہا کہ گرین اور کنزرویٹیو پارٹی سے مقابلہ ہے، آزاد امیدواروں سے خطرہ نہیں، مہنگائی اور این ایچ ایس مسائل کے سبب لوگ پریشان ہیں۔