غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے ، آج مزید 47 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 37 ہزار 598 ہوگئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اب تک 86 ہزار 32 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں