غزہ میں حکومت نہیں چاہتے، ٹیکنوکریٹک انتظام کی حمایت کرتے ہیں:حماس

غزہ (ایجنسیاں) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں حکومت کرنا نہیں چاہتے اور ٹیکنوکریٹک انتظام کی حمایت کرتے ہیں۔حماس کے عہدیدار نے عرب خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی تنظیم نے غزہ میں مجوزہ انتظامی باڈی میں شامل ناموں پر اتفاق کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کی جانب سے ممکنہ سیٹ اپ کے عمل درآمد میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کے حوالے سے حماس عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس فوج کا کردار صرف جنگ بندی کی نگرانی تک محدود رکھا گیا ہے، بجائے اس کے کہ غزہ کے نظم و نسق میں اپنا کردار ادا کرے۔