غزہ میں 1 گھنٹے میں 3 اسرائیلی فضائی حملوں میں 48 افراد شہید

غزہ میں گزشتہ روز 1 گھنٹے میں ہوئے 3 اسرائیلی فضائی حملوں میں 48 افراد شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں اقوامِ متحدہ کے زیرِ انتظام ایک اسکول پر حملے میں کم از کم 25، جنوبی خان یونس میں 18 اور شمالی غزہ کے علاقے بیتِ لاہیہ میں 5 افراد شہید ہوئے۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ 9 ماہ کی جنگ میں غزہ میں انروا کے 70 فیصد اسکولوں پر بم باری کی گئی ہے جن کے احاطے میں پناہ لینے والے 539 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب سرکاری خبر ایجنسی لبنان کے مطابق جنوبی لبنان میں تازہ ترین اسرائیلی حملے میں 3 شامی بچے جاں بحق ہو گئے۔

یونیسیف نے جنوبی لبنان میں گھر کے باہر کھیلتے بچوں کو نشانہ بنانے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت بچوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں