غزہ(ایجنسیاں)غزہ میونسپل آفس نے اپنے تازہ ترین بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں شہری انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حملوں کے باعث810 کلومیٹر سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، 175000میٹر طویل سیوریج لائنیں اور8 سیوریج پمپنگ اسٹیشنز مکمل ناکارہ ہو چکے ہیں۔مزید براں63 پانی کے کنویں،63000درخت،8 پارکس،134 میونسپل گاڑیاں،اور 22 میونسپل دفاتر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
میونسپلٹی کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 2 لاکھ 60 ہزار ٹن کچرا جمع ہو چکا ہے، جس نے نظامِ زندگی کو بری طرح مفلوج کر دیا ہے۔ثقافتی ورثے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جہاں5 ثقافتی مراکز،8 بازار اور165 تاریخی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔میونسپلٹی نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ، اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں اور شہری زندگی کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں۔

