اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) وزرائے خارجہ کی سطح پر ایگزیکٹیو کمیٹی کا ایک غیر معمولی اجلاس بدھ 7 اگست کو منعقد کرے گی۔اوآئی سی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’اجلاس میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جرائم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کا قتل اور ایران کی خود مختاری کے خلاف اس کی جارحیت شامل ہے‘۔’فلسطینی عوام کےخلاف بالخصوص غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی مظالم کے جواب میں یہ اجلاس بلایا گیا ہے‘۔اب تک کی کارروائیوں کے نتیجے میں 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور 91 ہزار زخمی ہوچکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔