غزہ کی فوری تعمیر نو کیلئے بین الاقوامی برادری کو متحد ہونا ہوگا:جرمنی

جرمنی وزارت خارجہ کا غزہ کے حوالے سے ایک اہم بیان سامنے آیا ہے .غزہ کی تباہ حال صورتحال پر جرمنی کی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے اور اس کی فوری تعمیر نو کیلئے بین الاقوامی برادری کو متحد ہونا ہوگا.

جرمن وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو سلامتی، وقار اور ایک مستحکم مستقبل فراہم کرنا ضروری ہے، لیکن حماس کا غزہ میں مزید کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ یہ اسرائیل اور پورے خطے کی سلامتی کیلئےخطرہ ہے.

غزہ کی ملکیت پر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے وزیر خارجہ اینالینا بیرک نے واضح کیا کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے اور اس پر مستقل قبضہ یا جبری نقل مکانی ناقابل قبول ہوگی انہوں نے عالمی برادری، بالخصوص یورپی یونین اور جی 7 ممالک کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا فلسطینی عوام کو شامل کیے بغیر کوئی بھی حل مسلط نہیں کیا جا سکتا .

جرمن وزیر خارجہ نے زور دیا کہ دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے جو فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کیلئے امن اور استحکام کو یقینی بنائے گا.اینالینا بیرک نے حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں، خصوصاً جرمن شہریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر فوری عمل درآمد ضروری ہے، تاکہ یرغمالیوں کی زندگیاں محفوظ رہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں