غسل کعبہ کی تقریب: اعلی سعودی حکام سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت

مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلی سعودی حکومتی اراکین سمیت دیگر اہم شخصیات نے آب زم زم اور عرق گلاب کے ساتھ اللہ کے گھر کے اندرونی حصے کو غسل دیا .

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے اس سال خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل نے سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربعیہ اور دیگر اعلی شخصیات کے ہمراہ غسل کعبہ میں حصہ لیا غسل کعبہ کے لیے خالص چاندی کے برتنوں میں آب زم زم اور عرق گلاب میں ململ کے کپڑے کو بھگو کر خانہ کعبہ کی دیواروں اور فرش کو صاف کیا جاتا ہے جبکہ آخر میں خالص عود کے علاوہ دیگر خوشبوؤں سے معطر بھی کیا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں