ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں پیدل چلنے والے ہوشیاراور خبردار ہوجائیں.غیرقانونی مقامات سے سڑک عبور کرنے پر 10 ہزار درہم یعنی ساڑھے 7 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا. متحدہ عرب امارات میں پیدل چلنے پر نئی قانون سازی پر غور کیاجارہاہے.غیر متعین کردہ مقامات سے سڑک عبور کرنے پر جرمانہ ہوگا. نئے ممکنہ قانون کی خلاف ورزی پر جیل بھی ہوسکے گی، اماراتی حکام نے نئے قانون سازی کیلئے غور و غوض شروع کردیا .
عرب امارات میں غیرقانونی مقامات سے سڑک عبور کرنے پر فی الحال 400 درہم یعنی 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے .اماراتی حکام کے ذرائع کے مطابق نئے قانون کامقصد انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے.اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق پچھلے سال 55 افراد غلط سڑک عبور کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے تھے. ابوظبی میں 26 جبکہ دبئی میں 8 افراد ہلاک ہوئے.دبئی میں غلط سڑک عبور کرتے ہوئے 339 افراد زخمی بھی ہوئے .دبئی پولیس نے 2023 میں لگ بھگ 44 ہزار پیدل چلنے والوں پر جرمانے عائد کئے.