نیشنز کپ کے بعد ایشیاء کپ انڈر 18 فائنل میں جاپان سے شکست
لاہور :انڈر 18 ایشیاء کپ کا فائنل جاپان نے جیت لیا۔ ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم پاکستان کو جاپان نے فائنل میچ میں 0-3 سے شکست دی۔ اس سے قبل نیشنز کپ کے فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے ہار کا سامنا کرنا پژا تھا۔ چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ کے فائنل میں قومی ٹیم بے بس دکھائی دی کھلاڑیوں کے جاپانی حملوں کا کوئی جواب نہ تھا۔جاپان کی جانب سے یوما نے دو جبکہ ٹٹسواکی نے ایک گول سکور کیا۔

