فاروق ستار الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر ناراض، واک آؤٹ کرگئے

حکمراں اتحاد میں شامل ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر ناراض ہوگئے۔

فاروق ستار نے کہا کہ وہ اس بل پر بات کرنا چاہتے تھے، اسپیکر قومی اسمبلی نے اس بل کو بلڈوز کردیا مگر انہیں بات کرنے کا موقع نہیں دیا۔

اس پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ وہ اب بات کرلیں تاہم فاروق ستار یہ کہہ کر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے کہ بل بلڈوز ہونے کے بعد بات کرنے کا کیا فائدہ؟

اپنا تبصرہ لکھیں