فاریس السعید نے مسی ساگا سینٹر سے شاندار کامیابی حاصل کر لی

مسی ساگا، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) لبرل پارٹی کے امیدوار فاریس السعید نے 2025 کے وفاقی انتخابات میں مسی ساگا سینٹر سے نمایاں برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی ہے۔

224 میں سے 225 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق، فاریس السعید نے 29110ووٹ حاصل کیے جو کل ووٹوں کا 53.72 فیصد بنتے ہیں۔ ان کے قریب ترین حریف، کنزرویٹو پارٹی کے محمد اسحاق نے 22748ووٹ (41.98%) حاصل کیے، جبکہ نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے برینڈن نگوئین نے 1480ووٹ (2.73%) حاصل کیے۔

فاریس السعید کی یہ جیت نہ صرف لبرل پارٹی کیلئےایک اہم کامیابی ہے بلکہ مسی ساگا سینٹر کے عوام کے اعتماد کی بھی عکاس ہے۔

الیکشن کے بعد فاریس السعید نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا”یہ فتح ہماری کمیونٹی کی آواز ہے۔ میں ہر ووٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں محنت، دیانت اور خلوص نیت کے ساتھ آپ کی نمائندگی کروں گا۔”

مسی ساگاسینٹر کی یہ نشست لبرل پارٹی کیلئےایک کلیدی حلقہ تھی اور اس فتح نے وفاقی سطح پر پارٹی کی پوزیشن کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں