اونٹاریو(اشرف خان لودھی سے)یہ میری زندگی کے سب سے اہم انتخابات ہیں۔مجھے فخر ہے کہ میں ڈان ویلی ویسٹ سے دوبارہ انتخاب میں حصہ لے رہا ہوں۔ان خیالات کااظہارلبرل جماعت کے امیدوار “راب اولفینٹ”نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف لوگوں سے ملاقات میں کیا.
انہوں نے کہاڈونلڈ ٹرمپ نے ہماری معیشت، خودمختاری اور شناخت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔صرف مارک کارنی کی لبرل پارٹی ہی کینیڈا کا دفاع کر سکتی ہے۔آئیے ہمارے ساتھ مل کر کینیڈا کو مضبوط رکھیں.
“راب اولفینٹ”نے مزیدکہا میں فلسطینی عوام کے ساتھ اُس وقت تک کھڑا رہوں گا جب تک اُنہیں اپنی ایک آزاد ریاست نہیں مل جاتی۔ہمیں دو ریاستوں کی ضرورت ہے، جو امن اور خوشحالی کے ساتھ ایک دوسرے کے پہلو بہ پہلو رہیں۔یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے میں گزشتہ چالیس سال سے گہری وابستگی رکھتا ہوں اور میں اس پر اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔
ایک بہت ہی خاص “گُڈ فرائیڈے” کنسرٹ جہاں لی سائیڈ یونائیٹڈ چرچ کے کوائر نے Duruflé Requiem کی شاندار پیشکش کی۔ہر لمحہ محبت اور بے شمار ریہرسل کی محنت سے لبریز تھا۔خاص داد چاہتاہوں میزو سوپرانو لِسی مائرووٹز کو وہ ایک ابھرتا ہوا روشن ستارہ ہیں!
انتخابی مہم کے دوران لبرل امیدوار “راب اولفینٹ” نے بتایا دوپہر تھورن کلف پارک میں دوستوں اور ہمسایوں کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کرنے کا موقع ملا۔سب کو پُرامن اور بابرکت جمعہ کی دُعائیں پیش کرتا ہوں۔جمعہ مبارک!

