فرانس، اٹلی آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کیلئے ایران سے بات چیت پر آمادہ

پیرس/روم ( فنانشل ٹائمز) یورپی ممالک فرانس اور اٹلی نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے ایران کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک خطے میں جنگ کو مزید پھیلائے بغیر توانائی کی عالمی سپلائی کو بحال رکھنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 28 فروری سے جاری حالیہ جنگ کے تناظر میں فرانس اور اٹلی نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے تہران کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

حکام کے مطابق اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ فرانس اور اٹلی کے تہران کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ سکیں گے یا ایران بات چیت پر آمادہ ہوگا۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے ایران تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ڈونلڈ ٹرمپ پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔برطانوی حکام کے مطابق برطانیہ فی الحال براہِ راست ایران سے آبنائے ہرمز تک رسائی کے حوالے سے بات چیت نہیں کر رہا۔