فرانسیسی میوزیم کا شاہ رخ خان کو خراج تحسین، سونے کا سکہ جاری کردیا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو پیرس میں منفرد اعزاز حاصل ہوگیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے معروف گریون میوزیم نے بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک خصوصی سونے کا سکہ جاری کیا ہے جس میں ان کا نام اور تصویر کندہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیرس کے میوزیم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ ایشوریا رائے بچن اور رنویر سنگھ سمیت دیگر بالی ووڈ اداکاروں کے مجسمے بھی موجود ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو فلمی دنیا میں ان کی خدمات کے اعتراف میں یہ سکہ پیش کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 58 سالہ شاہ رخ خان یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اداکار ہیں۔

2023 میں 5 سال کے وقفے کے بعد شاہ رخ خان پٹھان، جوان اور ڈنکی میں نظر آئے تھے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی اگلی ایکشن فلم ’کنگ‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان اور اداکار ابھیشیک بچن بھی شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں