فرانس میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کےلیے مخالف جماعتیں آپس میں مل گئیں۔
دائیں بازو مخالف ووٹوں کی تقسیم روکنے کےلیے 200 سے زائد امیدوار انتخابات کے دوسرے مرحلے سے دستبردار ہوگئے، مزید امیدواروں کا دستبرداری پر غور جاری ہے۔
واضح رہے کہ فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو ہوگا۔
اتوار کو ہونے والے پہلے مرحلے میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت پہلی بار پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، جبکہ بائیں بازو کے اتحاد دوسرے اور صدر میکروں کا معتدل جماعتوں کا اتحاد تیسرے نمبر پر رہا۔