فرانس: قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری

فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں انتخابات کے نتائج اقتدار انتہائی دائیں بازو کے حوالے کر سکتے ہیں، جس سے دوسری جنگ عظیم کے بعد فرانس میں پہلی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کا آغاز ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ فرانس کے انتخابات میں تارکینِ وطن مخالف آر این پارٹی آگے ہے جبکہ بائیں بازو کا بلاک دوسرے اور صدر میکرون کی اعتدال پسند جماعت تیسرے نمبر پر ہے۔

فرانس میں پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو منعقد ہو گا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کی جیت سے فرانس میں قبل از وقت انتخابات ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں