پیرس (رائٹرز) فرانس کے صدر ایمانوئل ماکرون نے اپنے قریبی ساتھی سباستیان لیکورنیو کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا ہے۔
39 سالہ لیکورنیو جو ایک وقت میں قدامت پسند جماعت کے چہیتے رہنما تھے، 2017 میں ماکرون کی صدارتی مہم کے دوران ان کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔ ماکرون کا یہ فیصلہ اس تاثر کو مسترد کرتا ہے کہ وہ بائیں بازو کی طرف جھکاؤ اختیار کر سکتے ہیں۔لیکورنو دو سال سے بھی کم عرصے میں فرانس کے پانچویں وزیر اعظم ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر ماکرون اپنی اقلیتی حکومت کے ساتھ کاروبار دوست اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے کیلئےپرعزم ہیں۔ اس ایجنڈے کے تحت کاروبار اور امیر طبقے پر عائد ٹیکسوں میں کمی کی گئی ہے اور ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کیا گیا ہے۔

