فضا علی نے تیسری شادی نہ کرنے کی بڑی وجہ بتا دی

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ فضا علی نے تیسری شادی نہ کرنے کی وجوہات کا انکشاف کر دیا ہے۔
ان کا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس میں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی اور سابقہ سسرالی رشتوں کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

فضا علی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ان کی پہلی شادی فواد فاروق کے ساتھ ہوئی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فواد کے ساتھ ان کی کبھی کوئی لڑائی یا جھگڑا نہیں ہوا۔ فواد چاہتے تھے کہ فضا زیادہ سے زیادہ سوشلائز کریں، مگر فضا کی طبیعت ایسی نہیں تھی۔

وہ کہتی ہیں، “فواد کی نظر میں اداکارہ ایک بہت چھوٹی چیز تھی۔ وہ میرے کام کو نہیں سمجھتے تھے اور چاہتے تھے کہ میں لاہور کی تمام پارٹیز میں شرکت کروں۔

” فضا کے گھر والوں نے اس صورتحال کو غیر مناسب سمجھا اور نتیجتاً دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی اپنے سابق سسرال والوں سے آج بھی بہت اچھی بونڈنگ ہے۔

وہ بتاتی ہیں کہ جب بھی وہ مصروف ہوتی ہیں، تو اپنی سابق ساس سے کہتی ہیں کہ “جو بھی گھر پر بنا ہے مجھے کھانے کے لئے دے دیں تاکہ میں شوٹنگ پر وقت پر پہنچ سکوں۔”

وہ آج بھی فواد کے والدین کو “امی” اور “ابو” کہہ کر پکارتی ہیں۔فضا علی نے انکشاف کیا کہ فواد سے طلاق کے بعد ان کی دوسری شادی ایاز ملک سے ہوئی تھی جو کہ ایک کاروباری شخصیت ہیں۔

لیکن یہ شادی بھی کامیاب نہ ہو سکی اور طلاق پر ختم ہوگئی۔ دوسری شادی کے بعد بھی فضا علی نے تیسری شادی کے امکانات پر غور کیا۔ کچھ رشتے بھی طے پا گئے تھے، مگر مسائل پھر بھی سامنے آتے رہے۔

انٹرویو کے آخر میں، فضا علی نے بتایا کہ ایک موقع پر ایک رشتہ طے پا گیا تھا اور لڑکے کے گھر والوں نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ وہ فضا کی بیٹی فرال کو بھی اپنانے کے لئے تیار ہیں۔ لیکن ان کی شرط تھی کہ فضا کی بیٹی اپنے حقیقی والد سے نہیں ملے گی۔

فضا علی نے یہ شرط قبول نہیں کی اور یوں یہ رشتہ بھی ختم ہوگیا۔واضح رہے کہ فضا علی نے سال 2007ءمیں فواد فاروق سے شادی کی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی فرال ہے۔

شادی کے تین سال بعد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ پہلی شادی میں ناکامی کے بعد فضا علی نے 2018 ءمیں ایاز ملک نامی کاروباری شخص سے شادی کی، مگر یہ شادی بھی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور طلاق پر منتج ہوئی۔

فضا علی کی زندگی کی یہ کہانی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ان کے لئے ازدواجی زندگی میں کامیابی حاصل کرنا کتنا مشکل رہا ہے۔ ان کے انٹرویو نے نا صرف ان کے مداحوں کو ان کی زندگی کی حقیقتوں سے آگاہ کیا بلکہ یہ بھی واضح کیا کہ فضا علی اپنی بیٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شرائط قبول نہیں کریں گی۔ ان کی بیٹی کی خوشی اور سکون ان کے لئے سب سے اہم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں