فضل الرحمان چھوٹے میاں کو مشورہ دے چکے تھے، پنگا مت لو، حافظ حمد اللّٰہ

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سینئر رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان چھوٹے میاں کو مشورہ دے چکے تھے کہ پنگا مت لو۔اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ شہباز شریف وضاحت کریں کہ دباؤ کون اور کیوں ڈال رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ دباؤ میں بنی حکومت کے سربراہ کو دباؤ کیوں بھاری لگ رہا ہے؟ یہ بھی وضاحت ہوجائے استعفیٰ دینا کہیں ’باس‘ کا حکم تو نہیں؟

اپنا تبصرہ لکھیں