فلارملز کے بعد آٹا چکیاں بھی بند

کراچی: آٹاچکی ایسوسی ایشن نے فلارملز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

آٹا چکی ایسوسی ایشن کے اعلان کے بعد کراچی اور حیدرآباد میں آٹا چکیاں بند ہونا شروع ہو گئیں۔ آٹا چکی ایسوسی ایشن نے گندم کی پسائی روک دی ہے۔

آٹا چکیاں بند ہونے سے شہر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ فلار ملز نے ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ملک بھرمیں ہڑتال کی ہوئی ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج لاکھوں کلو آٹا سپلائی نہیں ہو سکا اور فلار ملز بند ہونے سے ہوٹلوں کو آٹے کی سپلائی معطل ہو گئی۔

ملز مالکان نے خبردار کیا ہے کہ بیس کلو آٹے کےتھیلےکی قیمت 2500 روپےتک پہنچ جائے گی۔

اس معاملے پر وفاقی حکومت اور فلار ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے، جو بےنتیجہ رہے، ملز مالکان کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی واپسی کے اعلان تک ملزم بند رہیں گی، مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر ٹیکس واپس لے۔

فیصل آباد میں بھی ملز مالکان نے ود ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ بنائے جانے اور بجلی بلوں میں فکس چارجز بڑھانے کے خلاف غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کر دی ہے

وفاقی حکومت کی جانب سے گندم اور آٹے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کے خلاف کراچی فیصل آباد ، حیدرآباد ، بلوچستان، لاہور ، پشاور میں ملز اور آٹا چکیوں کی ہڑتال ہے، ملوں کے بند ہونے سے دیہاڑی دار مزدورمتاثر ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں