فلسطین کے حق میں فرینکفرٹ میں ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ

فرینکفرٹ(بیورورپورٹ)مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے نواحی قصبے ڈارم شٹاڈ Darmshtad میں ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستان سمیت بہت سے اسلامی ممالک کے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ جرمنی کی فضا “فری فری فلسطین” کے نعروں سے گونج اُٹھی۔

دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ایسا ہی ایک شاندار احتجاجی مظاہرہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے نواحی قصبے ڈارم شٹاڈ Darmshtad میں منعقد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت بہت سے اسلامی ممالک کے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ اس موقع پر بچوں اور عورتوں کے ساتھ ساتھ معذور افراد بھی اپنی وہیل چئیرز پہ مظاہرے میں شریک نظر آئے۔

شرکاء ایک شاندار ریلی نکالنے کے بعد شہر کے وسط میں جمع ہوئے اور جلسہ کی صورت تقاریر کیں۔ شرکاء نے مختلف قسم کے بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پہ فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ ہر طرف فلسطین کے پرچموں کی بہار تھی۔ بچوں سمیت لوگوں نے فلسطین کے جھنڈے والی شرٹس پہن رکھی تھیں جبکہ کچھ لوگوں نے قد آدم فلسطین کے جھنڈے اُٹھارکھے تھے۔

شرکاء کی جانب سے فلسطین میں بھوک اور پیاس سے بلکتے بچوں کی تصاویر بھی دکھائی گئیں اور ضروریات زندگی نہ ہونے پر شدید مذمت کی گئی اوراقوام متحدہ سے فی الفور جنگ بندی کی اپیل کی۔ فری فری غزہ اور فری فری فلسطین کے فلک شگاف نعروں سے جرمنی کی فضا گونجتی رہی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئےپولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں