فلم انڈسٹری میں12 سال ہوگئے، راتوں رات کچھ بھی نہیں ہوتا، وکی کوشل

بھارتی اداکار وکی کوشل نے فلم انڈسٹری میں 12 سال مکمل ہونے پر اپنے ابتدائی بریک تھرو کی تصویر شیئر کی۔

36 سالہ وکی کوشل بالی ووڈ میں مسان، رمن راگھو، راضی، سنجو، سردار ادھم سنگھ، سیم بہادر اور ڈنکی جیسی فلموں میں شاندار پرفارمنس سے اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اُن کی فلم’بیڈنیوز‘ ریلیز کے قریب ہے، جس میں ترپتی دمری اور ایمی ورک نمایاں کردار نبھا رہے ہیں، جس کے گانے توبہ توبہ میں وکی کوشل کی شاندار ڈانس پرفارمنس کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

وکی کوشل نے 12 سال پہلے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور جس کے کیپشن میں درج ہے کہ یہ 12 سال پہلے کا دن ہے، راتوں رات کچھ بھی نہیں ہوتا، آپ سب کی محبتوں کا شکر گزار ہوں۔

تصویر وکی کوشل کے بالی ووڈ میں کیرئیر کے ابتدائی دنوں کی ہے، جس میں انہوں نے آڈیشن کا بورڈ پکڑا ہوا ہے۔

مداحوں نے اداکار کی تصویر پر مبارک باد دی اور اُن کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

حالیہ انٹرویو میں وکی کوشل نے بتایا کہ اُن کے گانے توبہ توبہ کے ڈانس کو کترینہ کیف نے پسندیدگی کی سند عطا کی ہے۔

دسمبر 2021ء میں وکی کوشل کی شادی بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے ہوئی، حالیہ دونوں میں اداکار نے اپنی اہلیہ کی لمبی عمر کےلیے کرواچوتھ کا ورتھ بھی رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں