بالی ووڈ انڈسٹری کی نئی فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ نے چند ہی دنوں میں سینکڑوں کروڑ میں بزنس کر کے بلاک بسٹر فلم کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
600 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی اس فلم میں اداکار برابھاس، کمل ہاسن، امیتابھ بچن اور دپیکا پڈوکون مرکزی کرداروں میں نظر آ رہے ہیں جبکہ اس فلم میں انا بین، سانتھوش اور دیشا پٹانی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
فلم گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو ریلیز ہوئی تھی جس نے تاحال گزشتہ روز منگل کو 529 جبکہ مجموعی طور پر تاحال 800 کروڑ روپوں کا بزنس کر لیا ہے۔
اس فلم میں سب ہی اداکاروں نے معاوضہ بھی خوب وصول کیا ہے جس کے بعد اداکارہ دیپیکا پڈوکون بالی فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا ’ٹائمز ایپلاؤڈ ٹرینڈ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ’کالکی‘ کے لیے اداکار پرابھاس نے 80 کروڑ روپے وصول کیے ہیں، اداکار پرابھاس عموماً ایک فلم کے لیے تقریباً 150 کروڑ وصول کرتے ہیں۔
دوسری جانب ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے معاوضے کے طور پر 20 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔
اسی طرح سینئر و لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے 18 کروڑ، کمل ہاسن نے 20 جبکہ اداکارہ دیشا پٹانی نے 2 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’کالکی‘ بالی ووڈ کی پہلی فلم بن گئی ہے جس نے پہلے روز ہی 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا تھا۔
اس فلم کی پہلے دن کی نمائش کے لیے بھارت بھر میں 19 لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئے تھے۔