فلوریڈا(سپورٹس ڈیسک)امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی اداکار، ماڈل اور ڈیزائنر آندریا پریٹی سے شادی کر لی۔ ذرائع کے مطابق جوڑے کی شادی کی تقریبات پام بیچ فلوریڈا میں چھ روز تک جاری رہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی دوستی کے چرچے پہلے ہی سامنے آ چکے تھے ملاقات ایک سال قبل میلان کے ایک فیشن شو میں ہوئی تھی جبکہ منگنی کی تقریب رواں برس جولائی میں منعقد ہوئی تھی۔وینس ولیمز کے مطابق شادی کے موقع پر ان کی بہن اور ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے قیمتی یاٹ تحفے میں دی، اسی یاٹ میں قریبی اہل خانہ اور دوستوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یاٹ پر 10 سے 12 قریبی افراد موجود تھے، تمام کھانوں کا انتظام سرینا ولیمز نے کیا اور فیملی نے ایک ہفتہ خوشگوار انداز میں گزارا۔ذرائع کے مطابق سرینا ولیمز نے شادی کے موقع پر اپنی بہن کیلئےتصاویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

