غزہ(ایجنسیاں)سو کشتیاں اور ہزار سے زائد امدادی کارکن آئندہ ماہ غزہ کی ناکا بندی توڑنے کیلئے ایک اور کوشش کرینگے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک بار پھر فلسطینی عوام کی مدد کیلئےپُرعزم ہیں۔
اس حوالے سے مارچ میں سفر شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں طبی کارکن اور جرائم کے تفتیش کار بھی شامل ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل نے 40 کشتیاں اور 450 کارکنوں کو پکڑ کر غزہ امداد پہنچانے سے روک دیا تھا۔

