فواد چوہدری کی اہلیہ حبا نے فلک جاوید کے خلاف درخواست جمع کروادی

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی ہے۔

حبا فواد کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلک جاوید نے ان کیخلاف سوشل میڈیا پر فرضی الزامات اور بہتان لگائے اور دھمکیاں دیں۔ فلک جاوید کے الزامات سے ان کے شوہر فواد چوہدری کی عزت پامال کی گئی ہے۔

اپنے بیان میں حبا فواد نے کہا ہے کہ فلک جاوید کو گھر تک چھوڑ کر آنے کا بندوبست کر لیا ہے، سوشل میڈیا پر ذاتی نوعیت کے الزامات لگائےگئے ہیں۔ فلک جاوید الزامات ثابت کریں ورنہ عدالتی کارروائی کےلیے تیار ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو سبق سکھانا ہو گا جو تحریک انصاف کےلیے بھی باعث شرمندگی بن رہے ہیں۔

دوسری جانب فلک جاوید خان نے حبا فواد کی ایف آئی اے میں درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ثابت کریں دنیا میں اکیلی آپ ہی حبا ہیں۔ معلوم تھا حبا فواد یہ کریں گی کیونکہ ایف آئی اے ان کیلئے گھر کی بات ہے، جو بھی ہو انصافینز کو حبا فواد کی اصلیت تو معلوم ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں