فیض حمید کے کورٹ مارشل سےخود احتسابی کے بیانیے کو تقویت ملے گی:شاہد آفریدی

سابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ ماشل پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھی بیان آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ فیض حمید کیخلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے جس سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی سے تاثر زائل ہوگا کہ طاقت ور احتساب سے بالاتر ہے۔واضح رہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف 12 اگست 2024 کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل شروع ہوا، اگلے مرحلے میں سابق آئی ایس آئی چیف کو باضابطہ طور پرچارج شیٹ کردیا گیا۔

الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرکے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو نقصان پہنچنانا شامل ہیں۔فیض حمید کے خلاف انتشار اور بدامنی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کی علیحدہ تفتیش بھی جاری ہے۔

ان واقعات میں نو مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں، پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایما اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے فکہ یلڈ جنرل کورٹ مارشل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام حقوق فراہم کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں