فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرنے صدر ٹرمپ کو 2026 کا نوبل امن انعام دینے کی سفارش کی:اینا کیلی

واشنگٹن/ اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی(Anna Kelly) نے تصدیق کی ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرنے صدر ٹرمپ کو 2026 کا نوبل امن انعام دینے کی سفارش کی تھی۔

جنرل عاصم منیر نے 2025 کے پاک-بھارت بحران کے دوران صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی بروقت مداخلت نے جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کے خطرے کو ٹالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ صدر ٹرمپ کی قیادت نے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کو کم کیا اور ایک انسانی المیے کو روکا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ واشنگٹن خطے میں پائیدار سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

جنرل عاصم منیر نے خطے میں قیامِ امن کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور بالخصوص 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والے شدید بحران کے دوران صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن کردار کی تعریف کی، جس نے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان ممکنہ جنگ کو ٹالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جنرل منیر نے صدر ٹرمپ کی امن پسندی، بصیرت افروز قیادت، اور سفارتی تدبر کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی نوبل امن انعام 2026 کیلئے باضابطہ نامزدگی کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ”صدر ٹرمپ نے بروقت سفارتی مداخلت کے ذریعے جنوبی ایشیا کو ایک ممکنہ ایٹمی تصادم سے بچایا۔ یہ صرف پاکستان اور بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کیلئےایک قابلِ تحسین خدمت ہے۔”

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ”صدر ٹرمپ دونوں ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے اور اُن کی سفارتکاری نے نہ صرف جنگ بندی کروائی بلکہ انسانی جانوں کے ایک بڑے ضیاع کو بھی روکا۔”

اپنا تبصرہ لکھیں