اسٹیج اور ٹی وی آرٹسٹ طاہر انجم نے لاہور میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق ردعمل دے دیا۔ طاہر انجم نے کہا کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا نہ ہی ویڈیو بنائی، فیملی کے ساتھ تھا، پی ٹی آئی والوں نے مجھ پر تشدد کیا۔اداکار طاہر انجم نے کہا کہ دہشتگردی کے اس وائرس کو ختم کرنا میرا مشن ہے۔یاد رہے کہ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آئی ہوئی خاتون ورکرز نے اداکار طاہر انجم کی پٹائی کی تھی۔طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے کہ پی ٹی آئی خاتون ورکرز نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون نے طاہر انجم کو تھپڑ مارے اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے تھے۔پی ٹی آئی کی خاتون ورکر نے الزام لگایا تھا کہ طاہر انجم نے بانی پی ٹی آئی کو دہشت گرد کہا تھا۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days