مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) نے توانائی ٹیرف کے بروقت ایڈجسٹمنٹ کی شرط رکھی ہے، فیول قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تو بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہےگا۔
آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ خوش قسمتی یا بدقسمتی سے آئی ایم ایف اور حکام نے پی ڈی ایم حکومت کو کچھ شرائط کا پابند کیا ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بجلی کی لاگت کم کرنے کو کہا ہے، کیا وہ آئی پی پی، سی پیک معاہدے کے دوبارہ تحریر کرنے کا حوالہ دے رہے ہیں؟ کیا وزیراعظم کے حالیہ دورے برائے متبادل توانائی منصوبہ بندی، تجاویز قابل اطلاق نہیں؟
مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ آئی ایم ایف کہتا ہے پروٹیکٹڈ، لائف لائن صارفین کی سبسڈی ختم کریں صرف بی آئی سی پی ڈیٹا پر ٹارگیٹڈ سبسڈی دیں۔