قبائلی اضلاع کے اراکین کا خیبر پختونخوا میں نئے فوجی آپریشن پر تحفظات کا اظہار

قبائلی اضلاع کے ایم این ایز نے خیبر پختونخوا میں نئے فوجی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

ضم شدہ قبائلی اضلاع کے اراکین قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر کی سربراہی میں وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں ضم شدہ اضلاع، ملاکنڈ ڈویژن کے چیمبر آف کامرس کے نمائندے بھی شریک تھے۔

قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور افغانستان کے تجارتی راستے کھولنے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سابقہ فاٹا گزشتہ کئی دہائیوں سے جنگ کی زد میں ہے۔

قبائلی اضلاع کے ایم این ایز نے خیبر پختونخوا میں نئے فوجی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان اراکین کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں زندگی معمول پر آئی نہیں کہ دوبارہ جنگی ماحول بننے جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں