قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک کیسے محفوظ کیا جائے؟

عید قرباں/ عید الاضحیٰ اب صرف اور صرف ایک دن کی دوری پرہے، گھر کی خواتین عید قرباں پر خاصی مصروف نظر آتی ہیں ،کیونکہ قربانی کے بعد گوشت کی تقسیم اور پھر کیچن کی ڈیوٹی کے مہمان کیا کھائیں گے اس کی ذمہ داری نبھاتی ہیں۔ بڑی عید پر گھروں میں وافر مقدار میں گوشت پایا جاتا ہے، ہر گھر میں خواتین گوشت کو زیادہ عرصے تک محفوظ بنانے کیلئے مختلف طریقے یا ٹوٹکے استعمال کرتی ہیں۔کچھ خواتین گھروں میں گوشت کو صاف کرکے چھوٹے بیگز میں فریزر فریج وغیرہ میں محفوظ کرلیتی ہیں، کچھ خواتین گوشت کو ابالتی ہیں تاکہ قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک چل سکے۔

ماہرین کی رائے:

ماہرین کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو صرف اور صرف 5 دن تک محفوظ کیا جانا چاہیے، ماہرین نے بتایا کہ لیکن اس کیلئے بھی ضروری ہے کہ آپ فریج کا ٹیمپریچر صفر یا ایک درجہ پر رکھیں، ماہرین کے مطابق یہ درجہ حرارت گوشت کو محفوظ رکھنے کے لیے مثالی ہے۔

گوشت کیلئے کونسے برتن یا چیزوں کا استعمال کرنا چاہیے؟

فریج یا فریزر میں اسٹور کرنے سے قبل گوشت کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لینا چاہیے، ماہرین کے مطابق بہتر ہے کہ قربانی کے گوشت کو چینی کے برتن یا پلاسٹک کی ٹرے میں رکھا جائے اور اس کو ڈھانپا بھی جائے۔

گوشت کو خراب ہونے اور بدبو سے بچانے کا طریقہ:

سب سے زیادہ ضروری چیز صفائی ہے، قربانی کے گوشت کو محفوظ کرنے کیلئے سب سے پہلے فریج یا فریزر کی اچھی طرح سے صفائی ہونی چاہیے، صفائی کے بعد جب گوشت کو اسٹور کریں تو فریزر میں ایک پیالے میں بیکنگ سوڈا اور نمک ڈال کرچھوڑ دیں، اس طرح گوشت بھی تازہ رہے گا اور بدبو بھی نہیں آئے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں