قطر : سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی،انٹرنیٹ مسائل کا خدشہ

قطر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی پیدا ہوگئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ، براڈبینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کیبل پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی 7 زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے۔پی ٹی اے کے مطابق ٹیمیں خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں