قومی اسمبلی سے آصفہ بھٹو زرداری کا پہلا خطاب، بہن بختاور نے کیا کہا؟

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا عکس، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما، ایم این اے آصفہ بھٹو زرداری کا پہلی بار قومی اسمبلی سے خطاب، بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری خوشی سے نہال ہوگئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سیاست سے دور رہنے والی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے مختلف انسٹااسٹوریز شیئر کی ہیں۔
انہوں نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی چھوٹی بہن کی زندگی کے اس تاریخی لمحے پر خوشی کا اظہار کیا۔
بختاور بھٹو زرداری نے اپنی انسٹااسٹوری میں آصفہ بھٹو زرداری کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے انہیں ٹیگ کیا اور لکھا کہ ایم این اے آصفہ بھٹو زرداری بجٹ، معیشت، کسانوں، بجلی کی بندش اور موسمیاتی تبدیلی پر آج قومی اسمبلی سے خطاب کر رہی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے، چمکتی آنکھوں والے ایموجیز کا اضافہ بھی کیا، اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس کا مختصر ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے۔
انسٹا اسٹوری میں شیئر کئے گئے اس مختصر ویڈیو کلپ میں ان کی ہمشیرہ اس قومی اسمبلی سے خطاب کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں جس کا حصہ ان کے جدِ امجد، والدین رہ چکے ہیں اور بھائی اس وقت اس کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آصفہ بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں