قومی اسمبلی نے بھارتی آئين میں ترمیم کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔قرارداد میں کہا گيا کہ ایوان بھارت کے غیر ذمے دارانہ بیانات کو مسترد کرتا ہے، 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی اقدامات کیے.قرارداد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوامِ متحدہ کے ایجنڈے پر اب تک موجود ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایوان کشمیر کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے۔ ایوان لاکھوں کی تعداد میں بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔