قومی ایئر لائن کا اندرون و بیرون ملک نئی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

قومی ایئر لائن نے اندرون و بیرون ملک نئی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق 20 جنوری سے سیالکوٹ سے بحرین ہفتے میں دوطرفہ پرواز آپریٹ ہو گی جب کہ لاہور سے کویت 25جنوری سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ ہو گی۔

پی آئی اے لاہور سے دمام ہفتہ وار 2 پروازیں 22 جنوری سے آپریٹ کرے گی۔ 20 جنوری سے فیصل آباد اور جدہ کےدرمیان ایک پرواز ہفتہ وار آپریٹ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 جنوری سے پی آئی اے پشاور کراچی ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرےگی جب کہ پی آئی اے 21جنوری سےسیالکوٹ سے دوحہ ہفتہ وار پروازی آپریٹ کرے گی۔پی آئی اے ان پروازوں بوئنگ 777 ایئر بس 320طیارے استعمال کرےگی۔

پی آئی اے کا ایک اور لانگ گراؤنڈڈ اےٹی آر طیارہ آپریشنل ڈیوٹی میں شامل ہو گیا۔سی ای او کا کہنا ہے کہ طیارے کی آپریشنل ڈیوٹی میں شمولیت سے پی آئی اے کی گلگت، سکھر، تربت اور گوادر کی پروازوں کو تقویت ملے گی۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے آپریشنل طیاروں میں اضافے کا منصوبہ بنا لیا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے اپنے آپریشنل طیاروں میں اضافہ کرے گی کیونکہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی ختم ہوچکی ہے۔

پی آئی اے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں بوئنگ 777 کے آپریشنل بیڑے کی تعداد 8 ہو جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئربس اے 320 طیاروں کی تعداد 12 تک پہنچنےکی توقع ہے جب کہ پی آئی اے کے منصوبے کےتحت اے ٹی آر طیاروں کی تعداد 2ہو جائے گی۔ یہ فلیٹ اپ گریڈ 2025 کیلئے پی آئی اے کے جارحانہ آپریٹنگ پلان کے مطابق ہیں۔

ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن اپنےنیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے نئے فضائی روٹس سے بیرون ملک مقیم تارکین کو کم خرچ سفری سہولت دستیاب ہوگی، پی آئی اے کی بروقت روانگی کی شرح 90 فیصد سے تجاوز کر رہی ہے جوملک زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں