قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کیلئے پلان تیار

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک پلان کے ذریعے کارکردگی میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی سی بی خواتین ونگ کی سربراہ تانیہ ملک کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ان کا تقرر رمیز راجا کے دور میں ہوا تھا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان ویمن کرکٹ کے معاملات کو مانیٹر کر رہے ہیں ۔ غیر ملکی ہیڈ کوچ کی خدمات حاصل کی جائے گی۔ پی سی بی کے کوچز کو عارضی مدت کیلئے ذمے داری سونپی جائے گی۔ ویمن ایشیا کپ 19 جولائی سے سری لنکا میں میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان ٹیم کا اعلان آئندہ ماہ کے شروع میں کیا جائے گا۔19 جولائی کو پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں