قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سمیت دیگر کھلاڑیوں کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

لاہور (بیورو رپورٹ): قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ کھلاڑیوں نے اپنے خصوصی پیغامات میں پاکستانی عوام کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ مقدس تہوار ملک میں خوشیاں، امن، یکجہتی اور ترقی کا باعث بنے گا۔

کپتان سلمان علی آغا نے کہا”عیدالاضحی قربانی، خلوص اور ایثار کا پیغام ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو امن و سلامتی، اتحاد اور کامیابیوں سے نوازے۔”

دیگر کھلاڑیوں کے پیغامات
شاداب خان نے کہا “عیدالاضحیٰ ہمیں دوسروں کیلئے قربانی دینے اور دلوں کو جوڑنے کا درس دیتی ہے۔ سب کو عید بہت مبارک ہو۔”

محمد رضوان نے کہا “اس عظیم دن پر اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں قربانی کا حقیقی جذبہ عطا فرمائے۔ میری جانب سے پوری قوم کو عید مبارک۔”

شاہین شاہ آفریدی نے کہا “عید کے موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کیلئےخصوصی دعائیں کیجیے۔ سب کو میری طرف سے عیدالاضحیٰ کی ڈھیروں مبارکباد۔”

فخر زمان نے کہا “یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ محبت، برداشت اور ایثار سے ہی ایک بہتر معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ عید مبارک!”

صائم ایوب نے کہا: “عید قربان کی خوشیوں میں اُن لوگوں کو ضرور یاد رکھیں جن کے چہروں پر آپ کی مدد سے مسکراہٹ آسکتی ہے۔”

عامرجمال نے کہا “عید کا دن خوشیوں بانٹنے کا دن ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد ضرورت مندوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔”

تمام کھلاڑیوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ عید کی خوشیوں میں غریب اور مستحق افراد کو بھی شامل کریں تاکہ معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں