قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) —پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس برائے 26-2025 صرف کارکردگی کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق، بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو نئے معاہدے دیے جائیں گے، جب کہ مسلسل ناکام رہنے والے کرکٹرز کو فہرست سے باہر کیا جائے گا۔ بورڈ نے کوچز اور آفیشلز سے مشاورت مکمل کر لی ہے، اور جلد ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

ممکنہ طور پر نئے کنٹریکٹ حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان،حسن نواز،فخر زمان،فہیم اشرف،صفیان مقیم،محمد حارث،حسن علی،خوشدل شاہ،حسین طلعت اورمحمد نوازشامل ہیں.

کنٹریکٹ سے باہر رہنے کا خدشہ رکھنے والے کھلاڑیوں میں عامر جمال،محمد حریرہ،حسیب اللہ،عثمان خان،محمد علی شامل ہوسکتے ہیں‌.

موجودہ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق اے کیٹیگری: 65 لاکھ روپے (ماہانہ)،بی کیٹیگری: 45 لاکھ روپے،سی کیٹیگری: 20 لاکھ روپے اور ڈی کیٹیگری: 12 لاکھ روپے تنخواہ کی مد میں رکھے گئے ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد حتمی اعلان متوقع ہے۔ 2026 میں فنانشل ماڈل کے اختتام کے بعد کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں مزید ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں