قومی کھلاڑیوں کا افغان کپتان راشد خان سے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

شارجہ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افغانستان کے کپتان راشد خان سے ان کے بڑے بھائی، حاجی عبدالحلیم شنواری، کے انتقال پر تعزیت کی۔

سہ فریقی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ کے بعد، جس میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹیم منیجر کے ہمراہ افغانستان کے ڈریسنگ روم پہنچے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے راشد خان سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، محمد حارث، حسن علی اور صاحبزادہ فرحان موجود تھے۔

راشد خان اور افغان ٹیم کیلئےیہ لمحات نہایت کربناک تھے تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کے جذبۂ یکجہتی نے دونوں ٹیموں کے درمیان دوستی اور کھیل کے جذبے کو مزید مستحکم کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں