کراچی (نمائندہ جنگ)کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں تین روز قبل لگنے والی آگ تاحال بجھائی نہیں جا سکی۔
فیکٹری مالکان کے مطابق آگ دوبارہ چپل بنانے والی فیکٹری کے زیر زمین حصے میں بھڑک اٹھی ہے اور اس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث اطراف کی دیگر فیکٹریوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔
مالکان کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو آگ مزید پھیل سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق موقع پر موجود اسنارکل کا پائپ پھٹ گیا جبکہ پانی بھرنےکیلئے جانے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئیں ۔فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

