لاہور: علاقے ڈیفنس (سی) میں اداکارہ غزالہ عرف نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے ایڈن سٹی نامی سوسائٹی کے ایک فارم ہائوس پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس کے مطابق میاں بیوی میں پیسوں اور جائیداد کیلئےجھگڑا ہوا تھا۔
نرگس کاکہناہے کہ انسپکٹر ماجد بشیر اس فارم ہائوس پر معروف اینکرآفتاب اقبال کی سابقہ بیوی مریم عرف کرن کورکھناچاہتا ہے جس سے جھگڑاشروع ہوا.نرگس کاکہناتھا کہ یہ فارم ہائوس اور برکی روڈپرمیراایک9کنال کا پلاٹ بھی ہے یہ دونوں پراپرٹیزمیرے نام ہیں جوانسپکٹر ماجد بشیر ہتھیاناچاہتاہے.
اداکارہ پر تشددکی اطلاع کینیڈامیں مقیم ان کے بیٹے علی مرتضی نے اپنے ماموں خرم بھٹی کوفون پردی تھی.اس کے علاوہ علی مرتضی نے کینیڈین ہائی کمیشن سے بھی رابطہ کرلیاہے.جس پرنرگس کےبھائی خرم بھٹی نے15پر کال کرکے اطلاع کردی۔پولیس نے بتایا ہے کہ نرگس کے والد ادریس بھٹی اوربھائی خرم بھٹی کا الزام ہے کہ بہنوئی انسپکٹر ماجد بشیر ایک ماہ میں 3 سے 4 مرتبہ نرگس کوتشدد کانشانہ بناتا ہے لیکن ہم ان کی صلح کرواتے رہے ہیں.
اداکارہ نرگس اوران کے کینیڈامیں مقیم بیٹے علی مرتضی کینیڈین شہریت رکھتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ کینیڈین ہائی کمیشن کی مداخلت کے بعد تھانہ ڈیفنس (سی)میں اداکارہ نرگس کی مدعیت میں انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف واقعہ کی ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے۔داکارہ نرگس نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔شادی کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب اداکارہ اپنا بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔
ایف آئی آرکے مطابق اداکارہ نرگس کاکہنا ہے کہ صبح فجرکی نماز کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کررہی تھیں اس دوران انسپکٹر ماجد بشیر ان حملہ آورہوااور پسٹل کے بٹ ان کے منہ پر مارےاورپسٹل ان کے منہ میں ڈالی جس سے ان کاجبڑابھی زخمی ہوا،جان سے مارنے کی کوشش کی جس پر نرگس جان بچاتے ہوئے کمرے سے باہربھاگی جہاں نرگس کابھانجااور ملازمین بھی موجودتھے.اس کے بعد انسپکٹر ماجد بشیر بالوں سے گھسیٹتے ہوئے دوبارہ کمرے میں لیکرگئے اوران کوکمرے میں بندکردیا گیا۔نرگس کے مطابق اس ساری صورتحال کی ذمہ دار آفتاب اقبال کی سابق اہلیہ مریم علی حسین ہیں.