لاہور(نمائندہ خصوصی)جنگ نیوز کینیڈا کے چیف ایڈیٹر اشرف خان لودھی کے بھتیجے محمد یشب خان اتوار کے روزرضائے الٰہی سے لاہورمیں انتقال کرگئے تھے کی تدفین لاہورکی مقامی قبرستان میںکردی گئی ہے.
نمازجنازہ رہائش گاہ مکان نمبر 32، گلی نمبر 63، رحمان اسٹریٹ اسلام پورہ نزد پرانا پولیس اسٹیشن اسلام پورہ کے قریب پیپلز پارک میں بعدنمازظہر ادا کی گئی جس میں عزیزاقارب اور اہل علاقہ کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی بڑی تعدادنے شرکت کی.
“جنگ نیوز کینیڈا”کے چیف ایڈیٹر اشرف خان لودھی نے اپنے بھتیجے محمد یشب خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ میرے اورمیرے خاندانوں والوں کیلئے بڑانقصان ہےمیں دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے دراجات بلند رکھےاورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورہمیں یہ غم برداشت کرنے کی طاقت عطاکرے.

