لاہور:ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد سے فیڈریشن آف ڈیجیٹل میڈیاکی ملاقات

لاہور (نمائندہ خصوصی)ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد سے پاکستان فیڈریشن آف ڈیجیٹل میڈیا کے وفد نے سینئرصحافی محسن گورایہ کی سربراہی میں ملاقات کی اور ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے شہدائے ایران کیلئےفاتحہ خوانی کی۔

وفدکے دیگرشرکامیں ملک سلمان، میاں حبیب اللہ، زاہد عباس نقوی، ثانیہ اسحاق، سمنہ کمال، بتول راجپوت، ڈاکٹر وردہ سکندر، امل چوہان، سعدیہ جٹ اور دیگر شامل تھے۔